حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اقلیتی طلبہ کی فیس بازادائیگی اور اسکالر شپ کیلئے بجٹ جاری کیا گیا۔ کمشنر اقلیتی بہبود نے ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کیلئے فیس بازادائیگی اسکیم کے تحت 59 کروڑ جاری کئے۔ یہ رقم بجٹ کے دوسرے سہ ماہی کے تحت جاری کی گئی۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کے ذریعہ اسکالر شپ اسکیم پر عمل آوری کیلئے17 کروڑ 70 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ مذکورہ دونوں اسکیمات پر ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کی جانب سے عمل کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے ادعا کو قبول کرتے ہوئے رقومات جاری کریں۔ فنڈز کے خرچ کے بارے میں ضلع اقلیتی بہبود عہدیداروں کو رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی۔