پہلے مرحلے میں 280کیابس کی تقسیم ، ماباقی منگل کو تقسیم کئے جائیں گے : امتیاز اسحاق
حیدرآباد ۔ 15 مئی ( سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق نے بتایا کہ 16مئی کو ڈرائیور امپاؤرمنٹ پروگرام کے تحت 20 اقلیتی ڈرائیورس میں 120 سفٹ ڈیزائیر کاریں تقسیم کی جائیں گی ۔ امتیاز استحاق نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت اقلیتی ڈرائیورس کو مالک بنانے کیلئے اقلیتی مالیتی کارپوریشن میں اسکیم شروع کی گئی ہے اور سال 2019 – 2020 کے دوران حکومت نے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو 300کیابس (Swift Dzire Cars) کو منظور کئے تھے اور پہلے مرحلے میں ریاست کے مختلف اضلاع سے اہل اقلیتی ڈرائیورس کا انتخاب کرتے ہوئے 280 ڈرائیورس میں کیابس تقسیم کردیا گیا تھا ماباقی 20کیابس 16 مئی کو بروز منگل 11:30 دن تقسیم کئے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور وزیر داخلہ محمد محمود علی مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ دوسرے مہمانوں میں ارکان اسمبلی جعفر حسین معراج ، احمد بن بلعلہ ، مرزا ریاض عافندی ، ایم ایس پربھاکر ، اے کے خان کے علاوہ دوسرے شرکت کریں گے ۔ صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیتی کارپوریشن امتیاز اسحاق نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملہ میں عہد کے پابند ہے ۔گزشتہ 9 سال کے دوران ریاست میں اقلیتوں کی ترقی ، خوشحالی ، تعلیمی ، معاشی سماجی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جس کی ملک بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اقلیتی نوجوانوں کو خود روزگار فراہم کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے قرض کی اجرائی کا عمل آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے ۔ اس کی بھی بہت جلد خوشخبری دی جائے گی ۔ ن