اقوام متحدہ بلیک سی گرین انیشیٹو، 1900 بحری جہازوں کی نگرانی

   

نیویارک : اقوام متحدہ بلیک سی گرین انیشیٹو کے کوآرڈینیٹر عبداللہ عبدالصمد دیشتی نے کہا کہ بحیرہ اسود کے اناج کے داخلے کے دائرہ کار میں 30,5 ملین ٹن اناج لے جانے والے 1900 سے زیادہ جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔عبدالصمد دیشتی اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کے ڈائریکٹر جنرل Ngozi Okonjo-Iweala نے WTO کے زیر اہتمام “بلیک سی گرین انیشیٹو” ایونٹ سے خطاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسوداناج راہداری کے دائرہ کار میں 1900 سے زیادہ بحری جہازوں کا معائنہ کیا گیا ہے ، دیشتی نے کہا، “معائنہ ٹیم 7 روز تک فرائض سر انجام دیتی ہے اور یہ کام کوئی آسان کام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ثالثی کے اقدام کے تحت اناج راہداری کے سمجھوتے کی مدت میں مئی کے وسط میں دوسری بار توسیع کی گئی ہے۔ دیشتی نے کہا کہ پہلے دو ادوار میں، اس اقدام نے روس اور یوکرین سے 45 ممالک تک 30.5 ملین ٹن اناج اور غذائی مصنوعات کی نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جس سے عالمی خوراک کی قیمتوں اور مارکیٹوں کو مستحکم بنانے میں مدد ملی۔