اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے جمعرات کو پوری دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ نئی اصطلاحات اور غلط ترجیحات سے چوکنا رہے۔ اس معاملے پر ہندوستان کا موقف مستحکم رہا کیونکہ کمبوج نے اقوام متحدہ کی اسمبلی سے دہشت گردی کی تمام اقسام پر تنقید کرنے کو کہا، چاہے وہ اسلام فوبیا ہو یا سکھ مخالف، بدھ مت مخالف یا ہندو مخالف نظریات ہوں۔ انھوں نے سب کی مذمت کرنے کو کہا ہے۔