اقوام متحدہ کا محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کیلئے اظہار تشکر

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کا شکریہ ادا کیاہے۔اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بحیرہ اسود میں پھنسے ہوئے اناج کو بین الاقوامی منڈی میں پہنچانے کیلئے ’’استنبول گرین ایگریمنٹ‘‘ طے پایا ہے۔