اقوام متحدہ کی استنبول معاہدہ کی خلاف ورزی پر روس کی مذمت

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا پر روسی حملوں کی مذمت کی ہے۔یوکرین کی سدرن آپریشنل کمانڈ کی جانب سے روسی فوج کی جانب سے بحیرہ اسود میں اوڈیسا کی بندرگاہ کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنانے کی اطلاع کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کیا۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آج یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ معاہدے کے فریقین نے کل عالمی سطح پر یوکرینی اناج اور دیگر تمام متعلقہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے واضح وعدے کیے تھے۔