اقوام متحدہ کی افغانستان کیلئے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس کی منصوبہ بندی

   

Ferty9 Clinic

نیویارک۔ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی طرف سے کنٹرول سنبھالے جانے کے نتیجے میں ملک میں ایک بڑے انسانی بحران کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ اس لیے اس عالمی ادارے کی جانب سے افغانستان کے لیے ایک اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وزارتی سطح کا ایک اجلاس رواں ماہ کے وسط میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو گا، جس میں عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرش بھی شرکت کریں گے۔