الائی بلائی کے پروگرام کا 6 اکٹوبر کو نمائش گراؤنڈ پر انعقاد

   


حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) الائی بلائی کے 15 ویں پروگرام کا 6 اکٹوبر کو نمائش گراؤنڈ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ریاستوں کے گورنرس، چیف منسٹرس ، وزراء اور اہم شخصیات حصہ لیں گی۔ الائی بلائی فاؤنڈیشن کی جانب سے اس پروگرام میں تلنگانہ کی تہذیب ، رقص و موسیقی اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کی صدرنشین شریمتی بنڈارو وجئے لکشمی نے بتایا کہ اس پروگرام میں 15 ہزار افراد کے حصہ لینے کی توقع ہے۔ ان میں فلم اسٹار چیرنجیوی بھی شامل ہیں جنہوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔