واشنگٹن، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست البامہ میں پیر کو کشتی گودی میں آگ لگنے سے 8افراد کی موت ہو گئی۔اسکاٹ بورو کے فائربریگیڈ محکمہ کے سربراہ گین نکولس نے پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔مسٹر نکولس نے کہا‘‘ابھی تک آٹھ افراد کے موت کی تصدیق ہوئی ہے ’’۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو اسکاٹ بورو مرینا میں ایک کشتی میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر فائٹر موقع پر پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ آگ میں کل 35 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ فائر فائٹرز نے ریسکیو آپریشن چلا کر لوگوں کو بچایا۔مسٹر نکولس نے کہا کہ امدادی کام کے بعد چار دنوں میں حادثے کی تحقیقات شروع کی جائے گی۔