واشنگٹن ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خصوصی طورپر تربیت یافتہ ’’کونان ‘‘ نامی کتے کو جس نے دولت اسلامیہ کے ابوبکر البغدادی کا پتہ لگانے اور بعد ازاں اُس کی ہلاکت کے لئے ’امریکی کمانڈوز ‘ کی مدد کی تھی ۔ اعزاز سے نواز ہے ۔ یاد رہیکہ 48 سالہ بغدادی کی اکتوبر میں امریکی فوج کے ایک مشن کے دوران ہلاکت واقع ہوئی تھی جس نے اپنا تعاقب کرنے والے کمانڈو اور کتوں سے بچنے کیلئے خود کو دھماکہ سے اُڑا لیا تھا ۔ کونان اُس مشن میں زخمی ہوگیا تھا ۔ بہرحال زخموں کے مندمل ہونے کے بعد اُے وائیٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں پریس کے سامنے پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں ٹرمپ نے کونان کو ایک سپاسنامہ بھی پیش کیا اور اُسے ایک بہادر اور ذہین کتا قرار دیا۔ اُس وقت نائب صدر مائیک پنس اور خاتون اول میلانیا بھی موجود تھے ۔