الجیریا میں لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار، دو ہلاک

   

الجائرس۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا کا ایک لڑاکا طیارہ اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ رات کے اوقات میں تربیتی پرواز پر تھا جس کی وجہ سے طیارہ پر سوار عملہ کے دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ روسی ساختہ سکھوئی Su-30 لڑاکا طیارہ پرواز کے بعد دارالحکومت سے 400 کیلو میٹر کے فاصلہ پر حادثہ کا شکار ہوا جس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ طیارہ ایک ایسے مقام پر گرا جہاں زیادہ آبادی نہیں تھی اور اس گاؤں کا نام عین زیتون بتایا گیا ہے۔