غزہ : جمعہ کو اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اسے ایک اور یرغمالی خاتون نوا مارسیانو کی لاش الشفا ہاسپٹل سے ملحق ایک عمارت میں ملی ہے۔ نوا مارسیانو کو سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں نیاسرائیل کے قصبے سے اغوا کیا تھا۔ 19 سالہ نوا مارسیانو کی لاش ملنے کی اطلاع اسرائیلی فوج نے دی ہے جس میں ان کی موت کو حماس کی جانب سے ہلاکت قرار دیتے ہوئے خاندان سے تعزیت کی گئی ہے۔ سینکڑوں سوگواروں نے، جن میں بہت سے اسرائیلی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، جمعہ کو مارسیانو کی آخری رسومات میں ان کے آبائی شہر مودیئن میں شرکت کی۔ کل جمعرات کوبھی اسرائیل کے ایک فوجی ترجمان نے بتایا تھا کہ اس نے حماس کے حملے کے دوران یرغمال بنائی گئی ایک اسرائیلی خاتون جوڈتھ ویس کی لاش غزہ میں الشفا ہاسپٹل کے قریب ایک عمارت سے برآمد کی ہے۔