الصدر کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے ختم کر دیئے

   

بغداد ء شیعہ دینی پیشوا اور سیاسی لیڈر مقتدی الا صدرکے حمایتیوں کے مظاہرین کے میدانوں سے پیچھے ہٹنے کے بعد دو روز تک جاری رہنے والی افراتفری اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔عراقی مشترکہ آپریشن کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے ایک تحریری بیان میں اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت عراق کے گرین زون اور اطراف کے علاقوں میں جمع مظاہرین نے میدانوں کو خالی کر دیا ہے جس کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔حفظان صحت کے ذرائع کے مطابق صدر تحریک کے لیڈر مقتدی الا صدرکے گزشتہ روز سیاست کو خیر آباد کہنے کے اعلان کے بعد ہونے والے فسادات میں 23 افراد ہلاک جبکہ 380 زخمی ہو گئے۔