“الفاظ سے نہیں، کام کرکے دکھائیں گے”: حلف کے بعد این ڈی ٹی وی سے بولے چیف جسٹس چندر چوڑ

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس دھننجے وائی۔ چندر چوڑ نے بدھ کو چیف جسٹس (سی جے آئی) کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد سی جے آئی چندر چوڑ نے این ڈی ٹی وی سے کہا، ’’لفظوں سے نہیں، کام کرکے دکھائیں گے۔ عام آدمی کے لیے کام کریں گے۔ بڑا موقع ہے، بڑی ذمہ داری ہے۔ میری ترجیح عام آدمی کی خدمت ہے۔ آپ آگے بڑھیں، چاہے وہ ٹیکنیکل ریفارم ہو، رجسٹری ریفارم ہو، جوڈیشل ریفارم ہو اس میں شہری کو ترجیح دیں گے۔” ملک کے نئے چیف جسٹس، جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کو پھول چڑھا کر آغاز کیا۔