اللہ کا یہ اصول ہے کہ اللہ ظلم کو کبھی برداشت نہیں کرتے، اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ ظالم کو مہلت تو دیتے ہیں مگر جب پکڑتے ہیں تو پھر اسکی گرفتا سےچھوٹ نہیں سکتے، آہستہ آہستہ ہم اسکو پکڑتے ہیں اس طور پر کرتے ہیں کہ انہیں پتہ نہیں چلتا، اللہ کے دیر ہیں اندھیر نہیں ہے، ظلم کا انجام برا ہوتا ہے، قرآن کی آیتیں اس پر گواہ ہے اور تاریخ بھی اس پر گواہ ہے، ظلم کے ساتھ کوئی حکومت ٹک نہیں سکتی۔
اللہ زمین میں ظلم کو بدعنوانی کو برداشت نہیں کرسکتے، فتنہ وفساد بھی اللہ کو برداشت نہیں ہے، جو لوگ فتنہ وفساد کرتے ہیں اور ظلم کا پہاڑ توڑتے ہیں اللہ انہیں تباہ کرکے رہتے ہیں۔
اللہ زمین میں تکبر کو بھی پسند نہیں کرتے، تکبر کا مطلب اپنے اپ کو بڑا سمجھنا ایسے کہ سامنے والے کی کوئی حیثیت نہ ہو، یہ سمجھے کہ جو میں کہوں ہو کر رہے گا، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، کوئی ہمارا مقابلہ کر نہیں سکتا، کوئی ہمارے سامنے انکھوں میں انکھیں ڈال کر باتیں کر نہیں سکتا، یہ جو زعم ہوتا ہے یہ جو انسان کے اندر جذبہ پیدا ہوتا ہے یہ تکبر کہلاتا ہے، تکبر اور بڑائی اپنے اپ کو بڑا سمجھنا یہ اللہ کی صفت ہے، زمین والوں کے اندر اس صفت کو اللہ کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔
پورا بیان ضرور سنیں۔