لندن : اکثر کہیں نہ کہیں سے ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ کسی شخص نے اپنا مذہب بدل لیا ہے یا فلاں مذہب اختیار کر لیا ہے۔ اب ایک بار پھر ایسا ہی معاملہ برطانیہ سے سامنے آیا ہے۔ یہاں رہنے والی مریم نامی عیسائی لڑکی نے اسلام سے متاثر ہو کر اپنا مذہب تبدیل کیا اور مسلمان ہو گئی۔ اس کے مذہب تبدیل کرنے کے اقدام پر ہر کوئی حیران ہے۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے مریم نے ایک مہینے میں چار مرتبہ قرآن پاک کی تلاوت کی۔ مذہب اسلام کیلئے عقیدت بیدار ہونیبپر کر لڑکی نے فیصلہ کیا کہ وہ مسلم مذہب اختیار ہو گی اور سب کو حیران کر کے اس نے اسلام قبول کر لیا۔گھر والے اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔مریم کے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے فیصلے نے اہل خانہ کو حیران کر دیا ہے۔ مریم کی والدہ اور دادی بھی ان کے فیصلے سے خوش نہیں تھیں لیکن مریم اپنے فیصلے پر قائم رہیں۔ مذہب تبدیل کرنے کے معاملے پر مریم نے بتایا کہ ہمارے گھر مسلم الیکٹریشن آتا تھا، میں ان سے بات کرتی تھی لیکن اسلام کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ملی۔ پھر میں نے اسلام سے متعلق کتابیں پڑھیں جن میں بہت سی باتیں واضح ہوئیں۔ مریم نے رمضان المبارک میں قرآن پاک پڑھا۔ قرآن پاک کی تلاوت کے بعد مریم کو ایسا کوئی پیغام نہیں ملا جس میں تشدد کو بڑھاوا دینے والا ہو۔ مریم قرآن کی تعلیم سے بہت متاثر ہوئیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد مریم نے بتایا کہ لوگوں نے میرے بارے میں طرح طرح کی باتیں کیں۔