المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس عازمین کیلئے ایک بھروسہ مند ٹراویلس

   

المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس‘ ایک جانا پہچانا نام جو شہر میں تقریباً گذشتہ دو دہوں سے عازمین کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ دونوں تلگو ریاستوں کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور مہاراشٹرا میں بھی عازمین کی خدمت کیلئے اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔ سچے دل سے خالص اللہ پاک کی رضا کیلئے بہتر سے بہتر معیاری سہولیات فراہم کرنے کا عبدالمجید نے ارادہ کیا اور اس ارادہ میں اللہ کی رضا شامل حال رہی اور انہوں نے سال 2005 میں المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس کو قائم کیا۔میان پاور اور ویزٹ ویزاس ، ایر ٹکیٹنگ کی بھی شروعات کی لیکن ان ساری سہولیات میں اصل مقصد عازمین کی خدمت کا تھا اور آج بھی جاری ہے۔ المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس کی خدمات سے استفادہ کرنے والے عازمین ہی اس کی کامیابی کی دلیل ہیں جو ایک مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بار بار المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس کو ہی اہمیت دیتے ہیں بلکہ اپنے دوست احباب ، عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کو بھی جو عمرہ کا ارادہ کرتے ہیں انہیں المحسن کے ذریعہ عمرہ روانگی کا مشورہ دیتے ہیں۔ آئی اے ٹی اے(IATA) سے مسلمہ حیثیت رکھنے والے المحسن نے دن بہ دن اپنی خدمات میں بہتری پیدا کی۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد عازمین کو ایر پورٹ سے حاصل کرنا اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے میں ان کی کامیاب رہنمائی کے ساتھ ساتھ معیاری ہوٹلوں میں قیام اور حیدرآبادی کھانوں کے ذریعہ ضیافت ، لانڈری، مقامات مقدسہ کی زیارت ، ارکان کی ادائیگی میں معلم کی خدمات اور بروقت عازمین کی خدمت میں دستیاب اور رہنمائی کرنا اس گروپ کی خصوصیات میں شامل ہے۔ المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کبھی اپنے آپ کو تنہا و اکیلا محسوس نہیں کرتے۔ ان کی بروقت رہنمائی کسی ضروری وقت انہیں دستیاب رکھا جاتا ہے۔ ’’ المحسن ٹور اینڈ ٹراویلس ‘‘ دیوان دیوڑھی ایک بھروسہ مند نام ہے۔