حیدرآباد ۔ الوال کے علاقہ میں ایک خاتون کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ ناجائز تعلقات اس قتل کی وجہ تصور کیا جارہا ہے۔ اطلاع پر پولیس الوال نے وینکٹا پورم کالونی پہنچکر حالات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ 40 سالہ خاتون پولا اماں کا قتل کردیا گیا۔ پولیس جب اس کی جھونپڑی میں پہنچی جہاں پولا اماں رہتی ہے تو پولیس نے دیکھا کہ اس خاتون کی نعش سے خون بہہ رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ اس خاتون کے رشتہ داروں کو اطلاع دی گئی۔ یہ خاتون تنہا رہتی تھی اس کا شوہر اور اولاد نہیں ہیں۔ 5 تا 6 سال قبل یہ خاتون ورنگل سے شہر حیدرآباد منتقل ہوئی تھی جو گھروں میں کام کرتے ہوئے اور مزدوری کے ذریعہ اپنا گذارہ کرتی تھی۔ پولیس الوال نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
