الوال میں قتل کے بعد نعش نذر آتش ، علاقہ میں سنسنی

   

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا اور اس کی نعش کو جلا دیا گیا ۔ اس واقعہ سے آج الوال کے علاقہ میں سنسنی پھیل گی اور پولیس کی ٹیم نے مقام واردات پہونچکر معائنہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر الوال مسٹر یادگیری نے بتایا کہ پولیس نے ایک اطلاع پر پہونچکر جائزہ لیا ۔ 30 سالہ شخص مائیکل کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا اور اس کی نعش کو جلا دیا گیا ۔ الوال پولیس اسٹیشن میں مائیکل کے خلاف مقدمات درج ہیں اور چند مقدمات زیر التواء تھے ۔ 6 تا 7 ماہ سے وہ اس علاقہ میں عملاً غائب تھا اور مائیکل گھریلو تنازعات میں بھی گھرا ہوا تھا ۔ اس شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ الوال پولیس نے کلوز ٹیم ، ڈاگ اسکوائڈ کو طلب کرلیا تھا اور اعلی پولیس عہدیداروں نے مقام واردات کا معائنہ کیا ۔پولیس الوال مصروف تحقیقات ہے ۔