الور کی لال پیاز کی سات سمندرپار بھی مقبولیت

   

الور : راجستھان میں الور کی لال پیازاب سات سمندر پار بھی اپنے ذائقے کا تڑکا لگائے گی۔اس سال گزشتہ سال کے مقابلے پیاز کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ الور ضلع کے کسانوں کی لائف لائن بننے والی لال پیاز کی پیداوارکے رقبہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ الور کی پیاز کو پورے ملک کی منڈیوں تک لے جانے کے لیے مرکزی حکومت نے اس کے لئے پچھلی بار اسپیشل مسافر ٹرین شروع کی تھی۔ اس بار بھی 20 نومبر کے بعد خصوصی مسافر ٹرین چلائی جائے گی۔ کسانوں اور آڑھتیوں کے مطالبے پر تاریخ طے کی جائے گی۔