الیکشن جیتنے کیلئے نئے رام بھکت پیدا ہوئے ہیں: اشوک گہلوت

   

نئی دہلی :ایودھیا میں واقع رام مندر میں 22 جنوری کو رام للا ہونے جا رہی ہے۔ وہیں رام للا پران پرتیشتھا پروگرام کو لے کر لیڈروں کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں، آج راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے بی جے پی کا نام لیے بغیر الزام لگایا کہ وہ پران پرتیشتھا پروگرام کو لے کر سیاست کررہی ہے۔ بالاکوٹ کی طرح سیاست کی جا رہی ہے اشوک گہلوت نے کہا کہ رام مندر کا سنگ بنیاد راجیو گاندھی نے رکھا تھا۔ لیکن نئے رام بھکت سیاست کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے بالاکوٹ کی طرح رام مندر پر بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ لوگ مذہب کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، مذہب لوگوں کی کمزوری ہے اور ملک میں خطرناک کھیل چل رہا ہے۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے بھی کل رام للا کی مورتی کو لے کر سوال اٹھائے تھے۔ کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کہا تھا کہ رام للا کا وہ مجسمہ کہاں ہے جس پر پوری لڑائی ہوئی؟
وہ مجسمہ کیوں نہیں لگایا گیا؟ نئے مجسمے کی کیا ضرورت تھی؟ 22 جنوری کو منعقد ہونے والے رام مندر کے تقدس کی تقریب سے متعلق دعوت نامے سے متعلق سوال کا سیدھا جواب نہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بھگوان رام کے درشن کیلئے کسی کی دعوت کی ضرورت نہیں ہے۔ بھگوان رام ہمارے دلوں میں ہیں۔اس سال لوک سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔