الیکشن کمیشن سے کانگریس نے کے ٹی آر کے خلاف شکایت کی

   

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ریاستی وزیر اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کے خلاف شکایت کی ہے۔ کانگریس الیکشن کمیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر جی نرنجن نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر سی پارتھا سارتھی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے پارٹی امور کے لئے چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے استعمال کی شکایت کی۔ اخبارات کے تراشوں کے ساتھ کی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ٹی آر نے پرگتی بھون میں جی ایچ ایم سی علاقوں کے پارٹی ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا اور بلدی انتخابات کی حکمت عملی کا جائزہ لیا ۔ پارٹی انچارجس کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔