مذکورہ شنڈے گروپ نے ”پیپل کا درخت‘تلوار او رڈھال‘ اور سورج“ اپنے پسندیدہ نشانات کے طور پر پیش کئے تھے۔
نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن آف انڈیانے منگل کے روز شیوسینا کے یکناتھ شنڈے گروپ کے لئے انتخابی نشان ”دو تلواریں اور ڈھال“ جاری کیاہے۔
مذکورہ شنڈے گروپ جس کا اب نام ”بالا صاحب انچی شیو سینا“ اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی الیکشن میں اپنے اس نشان کا استعمال کرنے کے اہل ہیں‘ نومبر3کے روز ہونے والے مذکورہ الیکشن میں مقابلہ کا اگر وہ فیصلہ کرتے ہیں تووہ اس نشانہ کااستعمال کرسکتے ہیں۔
چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کو تحریر کئے گئے ایک مکتوب میں کمیشن نے کہاکہ موجودہ ضمنی الیکشن میں شنڈے کی زیر قیادت گروپ کا اگر کوئی امیدوار کھڑا ہوتا ہے تو اس وہ ”دو تلواریں اور ایک ڈھال“ جو فری فہرست میں شامل ہے وہ آپ کے امیدوار کو الاٹ کرسکتے ہیں۔
مذکورہ شنڈے گروپ نے ”پیپل کا درخت‘تلوار او رڈھال‘ اور سورج“ اپنے پسندیدہ نشانات کے طور پر پیش کئے تھے۔