الیکشن کمیشن وزیراعظم اور اُن کے گروہ کے آگے سپرانداز

   

نئی دہلی ۔ 19 مئی ۔ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے اتوار کے دن الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نریندر مودی اور اُن کے گروہ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، چنانچہ اُس نے وزیراعظم کو کیدار ناتھ میں حاضری دینے کی اجازت دیدی ہے ۔ انتخابی باؤنڈس اور برقی رائے دہی مشینوں میں ہیر پھیر کیا گیا ہے اور اُنھیں اندیشہ ہے کہ الیکشن کمیشن بے خوف ہوچکا ہے ، اُس کے پاس اخلاق اور احترام کا کوئی مقام باقی نہیں رہا ۔ الیکشن کمیشن پر رائے دہی کے آخری دن تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کی جانب جھکاؤ ہے ۔اور برقی رائے دہی مشینوں میں ہیر پھیر اور انتخابی باؤنڈس کا اجراء ٹی وی پر وزیراعظم کے پروگرام کا احاطہ کرنا اس کے ثبوت ہیں۔