الیکشن کمیشن کو ختم کیا جانا چاہئے: ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پرکیا حملہ

   

ممبئی: شیو سینا کے نام اور نشان سے محروم ہونے کے دو دن بعد، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو کہا کہ الیکشن کمیشن کومنتشر کر دیا جانا چاہیے اور الیکشن کمشنروں کا انتخاب عوام کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایسی کوئی مثال نہیں ہے کہ پارٹی کا نام اور انتخابی نشان براہ راست کسی دھڑے کو دیا گیا ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنی جلدی میں یہ فیصلہ دینے کی کیا ضرورت تھی؟ادھو ٹھاکرے نے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ سب یہاں کیوں ہیں؟ میرے پاس کچھ نہیں ہے، میرا سب کچھ چوری ہو گیا ہے، آپ اب بھی یہاں کیوں ہیں؟” کہ اگر دوسرے دھڑے نے ہمارا نام اور نشان لے لیا تو بھی وہ نہیں کر سکتے۔ ہم سے ہمارا ٹھاکرے کا نام لے لیں میں خوش قسمت ہوں کہ میں بالا صاحب ٹھاکرے کے گھرانے میں پیدا ہوا، مخالف دھڑے دہلی کی مدد سے بھی یہ حاصل نہیں کر سکتے