ممبئی: الیکشن کمیشن نے ایکناتھ شندے کی زیر قیادت گروپ کو اصلی شیو سینا کے طور پر جمعہ کو منظوری دیدی اور اس کو تیر کمان انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دیا ۔ الیکشن کمیشن کے اس حکم پر مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی اور شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس فیصلہ کو جمہوریت کیلئے خطرناک قرار دیا ۔ ٹھاکرے نے اس فیصلہ کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اعلان کردینا چاہئے کہ جمہوریت ختم ہوگئی ہے ۔ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کیا بولوں کیا نہیں، ایسا سوال آج ملک کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اب لال قلعہ سے وزیراعظم کو اعلان کردینا چاہئے کہ جمہوریت ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ غیر متوقع تھا ۔ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آجاتا ہے، تب تک الیکشن کمیشن فیصلہ نہ دے، لیکن تسلیم نہیں کیا گیا ۔