ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے جمعہ کو کہا کہ ‘تیر اور کمان’ کے نشان کو کھونے سے ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا کو کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ عوام اس کے نئے نشان کو قبول کرے گی۔ پوار کی پارٹی ٹھاکرے کی شیوسینا کی حلیف ہےشرد پوار نے یاد دلایا کہ اندرا گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے 1978 میں ایک نیا نشان منتخب کیا تھا، لیکن اس کی وجہ سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔