مذکورہ تحقیقات میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ اس بات کی شناخت کے ساتھ کہ دوست یا دشمن کے نظام کو بند کردیاگیا ہے جو ایک سخت خلاف ورزی ہے
نئی دہلی۔ انڈین ائیر فورس (ائی اے ایف) نے غیر رسمی طور پر اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اس نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس میں ساتھ ہندوستانی مارے گئے جب ہندوستانی جنگی جہاز پاکستانی مداخلت کار کے خلاف مزاحمت میں مصروف تھے جب وینگ کمانڈر ابھینندن وارتھمان کا جہاز پاکستان کے علاقے میں گرا تھا۔
پلواماں دہشت گرد حملے کے جواب میں ہندوستان فضائیہ کی جانب سے بلاکوٹ میں حملوں کے ایک روز بعد فبروری 27کے روز ایم ائی17ہیلی کاپٹر پر جب کشمیر کے بڈگام میں میزائل داغہ گیاتو اس میں چھ ائی اے ایف کے جوان اور ایک عا م شہری مارا گیاتھا۔
مذکورہ چاپر سانحہ اس وقت پیش آیاجب پاکستانی فائٹرس نے حملہ کیا اوراس کو ہندوستان کی جانب سے جواب دیاجارہاتھا۔
حالانکہ جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ اور کچھ میڈیارپورٹس کی تجویز تھی کہ یہ فرینڈلی حادثہ ہوسکتا ہے
جس کی وجہہ سے ہیلی کاپٹر کو نقصان ہوا ہے‘ مذکورہ حکومت اور ائی اے ایف نے ایسا ماننے سے انکار کیا اور داخلی تحقیقات کئے جانے کی بات کہی۔
وینگ کمانڈر کی حراست او ررہائی کے پیچھے مذکورہ ہیلی کاپٹر کا سانحہ دب گیا۔ بعدازاں ائی اے ایف نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیاتھا۔
ابتدائی تحقیقات جو شروع ہوئی تھی اس کا انکشاف عام انتخابات کے اختتام پذیر ہونے کے بعدمنظرعام پر ائے ہیں
جس کے متعلق مانا جارہا ہے کہ اس کی منشاء صرف یہی تھی کہ مودی کی بالاکوٹ پر حملے کے حوالے سے جو شبہہ بنائی گئی تھی یہ واقعہ اس پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے