نئی دہلی :سرپیم کورٹ نے مغربی بنگال، آسام اور تملناڈو سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے عین پہلے الیکٹورل بانڈ کی فروخت پر امتناع سے متعلق عرضی پر بدھ کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔
