اماراتی شہریوں کا مذاق اُڑانے کا شاخسانہسوشل میڈیا انفلوئنسر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

ویڈیو میں وہ حیران ملازمین پر نوٹوں کے ڈھیر پھینکتا ہے اور سب سے مہنگی کار خریدنے کی پیشکش کرتا ہے، حکام کے مطابق وہ دراصل اس شہر کے شاہانہ طرز زندگی کا مذاق اْڑاتا ہے، جو اپنی چمکتی ہوئی فلک بوس عمارتوں اور منفرد سیاحتی مقامات کے لیے مشہور ہے۔دبئی سماجی طور پر مشرق وسطیٰ کے زیادہ تر علاقوں سے زیادہ معتدل ہے، یہاں لباس اور تفریحی سرگرمیوں کی آزادی کے ساتھ ساتھ بار اور کلب بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم، متحدہ عرب امارات کے کچھ قوانین کے تحت رہائشیوں کو عوامی سطح پر حکام پر تنقید کرنے یا سماجی اصولوں کا مذاق اڑانے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔انفلوئنسر، حمدان ال رند، جو خود کو آن لائن “کار ایکسپرٹ” کہتے ہیں، ایشیائی نڑاد اور متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر 2.5 ملین سے زیادہ پیروکار ہیں۔ ان کی تازہ ترین ویڈیو کو گرفتاری کے بعد ہٹائے جانے سے پہلے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔