ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارت عدل وانصاف کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اماراتی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادیوں کے تناسب میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔امارت الیوم اخبار نے وزارت عدل کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سال 2020 کے مقابلے میں سال 2021 کے دوران اماراتی شہریوں کی غیر ملکیوں سے شادیوں کے تناسب میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شارجہ، عجمان، ام القوین اور فجیرہ کے متحدہ نکاح رجسٹرار آفس میں سال 2021 کے دوران 737اماراتی شہریوں سے غیر ملکیوں نے شادیاں رجسٹرکی گئیں جبکہ سال 2020 میں یہ تعداد 676 تھی۔