اماراتی شہری نے اپنی نئی لگژری کار میں آگ لگا دی، وجہ حیران کن

   

ابوظہبی : ایک اماراتی شہری نے اپنی نئی لگژری کار میں آگ لگادی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے ایسا محض حسد اور نظر کی وجہ سے کیا ہے۔صحرائی علاقے میں گاڑی لے جاکر اس نے آگ لگانے کے بعد اماراتی شہری نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ’کل ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی، اس نے میری گاڑی دیکھ کر کہا : اتنی مہنگی کارپر ابوظہبی کیسے جارہے ہیں‘۔شہری کا خیال ہے کہ ’مذکورہ شخص کا یہ کہنا دراصل حسد کی وجہ سے ہے، اس کی نظر لگ گئی ہے‘۔شہری کا خیال ہے کہ اب یہ گاڑی چلانے کے قابل نہیں رہی کیونکہ نظر بد کا شکار ہوگئی ہے۔ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے مختلف قسم کے تبصرے کئے ہیں۔کسی نے کہا ہے کہ ’اماراتی شہری کو نعمت کی قدر نہیں اور ان کا یہ عمل حماقت پر مبنی ہے‘۔