اماراتی عدالت میں پیاز چوری کرنے پر ملک بدری کی سزا

   

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پیاز کے 10 تھیلے چوری کرنے والے 2 چوروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے دونوں مجرموں پیاز کے تھیلے چوری کے جرم کا اعتراف کرنے پر 3ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک بدرکرنے کا حکم دیا ہے۔ چوروں نے دبئی کے علاقے عویر میں سبزی منڈی سے پیاز چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔ وہاں موجود سیکورٹی گارڈ نے انہیں چوری کرنے سے باز رکھا تھا۔