اماراتی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ اسرائیل‘ فوجی تعاون پر اتفاق

   

یروشلم : متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے سربراہ کمانڈر میجرجنرل ابراہیم ناصرمحمدعلاوی نے اسرائیل کا دورہ کیا ،جس میں انہوں نے صہیونی ہم منصب میجر جنرل امیکام نورکین سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں عہدے داروں نے ملاقات کو فضائیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کا پیش خیمہ قراردیا۔ جنرل ابراہیم ناصرمحمدالعلاوی نے اسرائیل کی میزبانی میں ایک کثیرقومی فوجی مشق بلیو فلیگ میں بھی شرکت کی۔ اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ امیکام نورکین کا کہنا تھا کہ ا?ج ایک تاریخی دن ہے۔ امارات اور ہماری فضائیہ کے درمیان تعاون مستقبل کے لیے زبردست اہمیت اختیار کرچکا ہے۔