ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی کمپنی شارجہ کوپ نے رمضان المبارک کے احترام میں اشیائے ضروریہ پر 90 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔ شارجہ کوپ نے اس سال رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے 3کروڑ درہم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے شارجہ کوپ کے سربراہ ماجد سالم جنید نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد ماہ مقدس کے دوران شہریوں اور غیر ملکیوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔ خصوصی پیشکش ماہ مقدس سے ایک ہفتے پہلے شروع ہوجائے گی۔