نئی دہلی۔ ہندوستانی فٹبال خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے متحدہ عرب امارات اور بحرین میں آئندہ دوستانہ میچوں کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جیسا کہ یہ مقابلے 2 اکتوبر 2021 ہفتہ کو شروع ہوں گے۔یہ ٹیم جو اس وقت حکومت جھارکھنڈ کی مدد سے جمشید پور میں کیمپ لگائے ہوئے ہے ، 29 ستمبر کو نئی دہلی جائے گی ، جہاں سے وہ متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے خلاف دو دوستانہ میچوں کے لیے متحدہ عرب امارات جائے گی۔ اس کے بعد 2 اکتوبر کو میزبان اور تیونس کی قومی ٹیم 4 اکتوبر کو مقابلہ ہوگا۔ٹیم بعد ازاں بحرین کا سفر کرے گی ، جہاں وہ بحرین کی قومی ٹیم کے خلاف 10 اکتوبر اور چینی تائی پے کی قومی ٹیم سے 13 اکتوبر کو دوستانہ میچ کھیلے گی۔ہیڈ کوچ تھامس ڈینربی نے کہا جھارکھنڈ میں تقریبا ایک ماہ کی تربیت کے بعد ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین میں ان دوستانہ میچوں کے دورہ سے بہت خوش ہیں۔ کیونکہ اس تربیتی کیمپ کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ کچھ سخت حریف ٹیموں سے ہوگا۔انہوں نے کہا ہم سب ان میچوں کے منتظر ہیں ، اور وبائی امراض میں اس طرح کے مشکل حالات میں ان کا اہتمام کرنے پر متعلقہ حکام کے شکر گزار ہیں۔مذکورہ بیرونی دورہ کیلئے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔گول کیپر: ادیتی چوہان ، مائبم لنتھونگمبی دیوی اور شریعہ ہوڈا۔ڈیفنڈرس: دلیمہ چھبر ، سویٹی دیوی ، ریتو رانی ، اشالتا دیوی ، رانجنا چانو ، مشیل کاسٹانھا ، مانیسا پاننا ، آسٹم اورون۔مڈ فیلڈر: سنگیتا باسفور ، اندومتی کتیریسن ، سنجو ، مارٹینا تھوکچوم۔فارورڈز: ڈنگمی گریس ، انجو تمنگ ، سندھیہ رنگناتھن ، سومیا گوگلوتھ ، منیشا کلیان ، سمتی کماری ، پیاری ایکساکسا اور رینو۔مقابلوں کی تفصیلات:2 اکتوبر: متحدہ عرب امارات بمقابلہ ہندوستان۔4 اکتوبر:ہندوستان بمقابلہ تیونس۔10 اکتوبر: بحرین بمقابلہ ہندوستان۔13 اکتوبر: ہندوستان بمقابلہ چینی تائی پے۔