دوبئی 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے اپنے شہریوں کے انخلا کا آغاز کردیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وباء کے دوران ہفتے کو ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ 227 مسافرین کو واپس لیجایا گیا ۔ امارات نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ ایسے ممالک کے ساتھ لیبر تعلقات پر نظرثانی کریگا جو اپنے شہریوں کو امارات سے تخلیہ کروانے میں پس و پیش کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ تقریبا 40 ہزار پاکستانی شہری قونصل خانہ سے رجوع ہوئے ہیں جو اپنے وطن واپس ہونا چاہتے ہیں۔
