امارات میںلوگوں کی واپسی ، پروازوں میں جگہ کی قلت

   

دبئی۔متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی تیز ہو گئی ہے۔ امارات آنے والی پروازوں میں ریزرویشن صد فیصد ہے۔ خاص طور پر مصر، اردن، پاکستان،ہندوستان اور سوڈان سے آنے والی تمام پروازوں میں جگہ خالی نہیں ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی کے اسباب کے حوالے سے کہا کہ پہلا سبب تو یہ ہے کہ امارات میں وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی پابندی کے باعث مقیم غیرملکیوں میں اطمینان ہے۔دوسرا بڑا سبب یہ ہے کہ مقیم غیرملکیوں کی امارات واپسی پر سے پابندیاں اٹھالی گئی ہیں جبکہ امارات میں کورونا وائرس سے بچاو کی تدابیر موثر ہیں۔ سیاحتی ایجنسیوں کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ جس طرح امارات آنے والی پروازیں بھری ہوئی آرہی ہیں ویسے ہی امارات سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ بہت سارے غیرملکی باقی ماندہ چھٹی اپنے اپنے وطن میں گزارنا چاہتے ہیں۔ انہیں یہ بھی اطمینان ہوگیا ہے کہ اب واپسی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ہزاروں کی تعداد میں مقیم غیرملکی بیرون ملک سفر کے لیے ریزرویشن کروا رہے ہیں جبکہ اماراتی شہری اور بہت سارے مقیم غیرملکی بھی یورپی ممالک سیروسیاحت کے لیے جانے کے خواہشمند نظر آرہے ہیں نیرفا سیاحتی کمپنی کے ایگزیکٹیوچیئرمین علا العلی نیکہا ہے کہ پاکستان، ہندوستان ، مصر، اردن اور سوڈان سے کوئی بھی پرواز ایسی نہیں آرہی ہے جس کی ایک بھی نشست اس وقت خالی ہو۔