امارات میں غیر متوقع بارش

   

دبئی : متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں غیر متوقع بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات میں گزشتہ روز دوپہر سے شروع ہونے والا شدید بارشوں کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں درمیانی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ جبل علی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ناگہانی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں درجہ حرارت کم اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔