امارات میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

   

دبئی۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 536 معاملات سامنے آئے ہیں اور متاثرین کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق امارات میں وائرس سے پانچ مزید اموات ہوئیں جس سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی۔اماراتی وزارت صحت کے بموجب کہ کورونا وائرس سے متاثرین ہونے کا قبل از وقت پتہ لگانے کے لے1 کورونا ٹسٹ کا دائرہ وسع تر کردیا گار ہے. اس کے تحت مزید 35 ہزار سے زیادہ افراد کا ٹسٹ کیا گیا۔ کورونا کے 91 مریض صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1978 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب بحرنی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 44 نئے معاملات ریکارڈ کے گئے جبکہ 26 صحت یاب ہوگئے۔قطر کی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 929 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہں۔ مراکش کی وزارت صحت کے مطابق کورونا کا ایک مریض چل بسا اور مریضوں کی مجموعی تعداد 160 ہوگئی ہے۔لبنان میں کورونا وائرس کے مزید تین مریض ریکارڈ پر آئے ہیں 6 جملہ تعداد 707 تک پہنچ گئی۔ شفا پانے والوں کی تعداد 145 تک پہنچ گئی۔