امارات میں نیوکلیئر توانائی کا تیسرا یونٹ تیار

   

ابوظہبی : اب جبکہ نیوکلیئرپلانٹ کے تیسرے ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے۔ ایندھن کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ تیسرا یونٹ بھی بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ اس سلسلے میں اس کے لیے لائسنس پچھلے ہفتے حاصل کیا گیا اور لائسنس ملنے کے فوری بعد ایندھن بھرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔دی نیشنل اخبار کے مطابق جوہری ری ایکٹر کے ریگولیٹر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے چار ری ایکٹرز میں سے تین کو لائسنس مل چکا ہے، دو لائسنس شدہ ری ایکٹر پہلے ہی مکمل چالو حالت میں آ چکے ہیں۔ اب تیسرا بھی کام شروع کرنے کو تیار ہے۔ مکمل طور پر اس کے کارکردہونے کی صورت میں زیرو کاربن کے ساتھ 1400 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم ہو سکے گا۔ اگلے چند ماہ میں یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔واضح رہے امارات کی نیوکلئیر انرجی کارپوریشن نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اس کے ذیلی ادارے ” نواح” نے امارات کے مرکزی ادارے فیڈرل اتھارٹی برائے نیوکلئیر ریگولیشن سے لائسنس حاصل کیا یے۔ ”نواح” ری ایکٹرز کے چلانے اور مرمت وغیرہ کا ذمہ دار ادارہ ہے۔