ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والہے تمام خانگی ڈرونز اور ہلکے ا سپورٹس ڈرونز اڑانے پر عائد پابندی میں توسیع کی ہے۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ’وام‘ کے مطابق پابندی میں توسیع غیرمعینہ مدت کے لیے ہے۔واضح رہیکہ امارات پرحوثی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد جنوری میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کی گئی تھی,وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ وزارت داخلہ اور محکمہ شہری ہوابازی کی ہدایات کی پابندی کی جائے۔ یہ سلامتی اور املاک کی حفاظت کے لیے ضروری ہے‘۔وزارت داخلہ نے کہا کہ’ وہ کمپنیاں اور ادارے جن کے کام کا انحصار ڈرونز کے استعمال پر ہے اور وہ تجارتی اسکیموں میں ڈرونز استعمال کررہے ہوں یا ان کے پاس ڈرونز کے معاہدے ہوں۔ انہیں پابندی سے استثنی حاصل کرنے اور اپنی سکیموں اور سرگرمیوں کے لیے لائسنس حاصل کرنا ہوں گے۔ یہ استثنی محکمہ شہری ہوابازی سے رابطہ کرکے حاصل کیا جائے گا‘۔ وزارت داخلہ نے انتباہ کیا کہ ’جو شخص بھی پابندی کو نظر انداز کرے گا اور ڈرونز استعمال کرے گا اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔ کم از کم سزا چھ ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ پانچ برس تک ہے‘۔