امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

   

دبئی۔6مئی (سیاست ڈاٹ کام )متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 462 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 9 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 28 ہزار افراد کا معائنہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ نئے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جنہیں قرنطینہ مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ نئے مریضوں کے اضافے کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15192 ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جن کے بعد ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 146 ہوگئی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ کورونا کے 187 مریض شفایاب ہوگیے ہیں، ان کا کورونا ٹسٹ منفی ا?یا ہے۔ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 3153 ہوگئی ہے۔