امارات کا پاسپورٹ دنیا کی طاقتور ترین سفری دستاویز

,

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو دنیا کی طاقتور ترین سفری دستاویز قرار دے دیا گیا، خلیجی ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزے کے دنیا کے 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرٹن کیپیٹل کی طرف سے شائع کردہ پاسپورٹ انڈیکس سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا نام سرفہرست ہے، بلیو پاسپورٹ کے حامل شہری اب مزید یورپی ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکیں گے جن میں جرمنی، سوئیڈن، جاپان اور 9 دیگر ممالک شامل ہیں، جب کہ دنیا کی طاقتور سفری دستاویز کی فہرست میں سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، ان ممالک کے شہریوں کو 173 ملکوں میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، امریکہ اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹ اس لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں، جہاں کے شہری بغیر ویزہ کے 172 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔