امارات کو F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی مخالفت

   

واشنگٹن: تین امریکی سینیٹرز نے متحدہ عرب امارات کو F-35لڑاکا طیاروں کی فروخت کی مخالفت کر دی ہے۔ انہیں شبہ ہے کہ امارات کو یہ لڑاکا طیارے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر ’انعام‘ کے طور پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ اب ان تینوں کی کوشش ہے کہ 23بلین ڈالر کے اس سودے کو رکوانے کے لیے وہ کانگریس کے ارکان کی حمآت حاصل کریں۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ایک قریبی ساتھی تصور کیے جانے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی کے مطابق امارات نے ایک سابقہ دفاعی ڈیل کی شرائط کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔ اس سودے کے بارے میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ ہفتے ہی کانگریس کے ارکان کو مطلع کیا تھا۔