امارات کی ویکسین لے چکے شہریوں کو 12 افریقی ممالک کے سفر کی اجازت

   

ابوظہبی ۔ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں 12 افریقی ممالک پر عائد کردہ سفری پابندیاں اٹھالی ہیں۔ اس حوالے سے اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن اور نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی، کرائسس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے امارات کے ویکسین شدہ شہریوں کو افریقی ممالک ئتنزانیہ ، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، موزمبیق و دیگر کا سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ان افریقی ممالک میں کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا، کانگو، جنوبی افریقہ، زمبابوے، بوٹسوانا، لیستھو، موزمبیق، نمیبیا اور ایسواتینی شامل ہیں۔