امامت و خطابت کی 50 سالہ خدمات کا اعزاز

   

مسجد اسلمی کریم نگر سے حافظ محمد شفیع الدین اعجاز کی غیر معمولی طویل وابستگی

کریمنگر: مسجد اسلمی کریم نگر میں گذشتہ 50سال سے حافظ محمد شفیع الدین اعجاز بہ حیثیت امام و خطیب خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ایک ہی مسجد میں 50سالہ خدمات انکی زندگی کا غیر معمولی کارنامہ ہے ۔ امام و خطیب کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے اعجاز صاحب اپنی خوش اخلاقی و انکساری دینی معلومات میں ملت کی رہنمائی ‘ خدمت خلق اور مذہبی روادای کیلئے پورے ضلع میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ اقامت دین میں انکی بے مثال خدمات کا حکومت تلنگانہ نے بھی اعتراف کیا ہے سال 2015میں انہیں بہترین امام و خطیب کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انکا تقرر یکم جنوری1971ء کو بہ حیثیت خطیب و امام عمل میں آیا تھا۔ ان کی طویل دینی خدمات اور ایک جگہ موقع فراہم ہونے پر انہوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکر ادا کیا۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849114445 پر ربط کریں۔