امانت اللہ خان کو ضمانت

   

نئی دہلی : اکثر سرخیوں میں رہنے والے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان پر الزامات بڑھتے جارہے ہیں۔ دہلی پولیس نے جمعہ کو کہا کہ امانت اللہ کو 30 مارچ کو ہی ہسٹری شیٹر قرار دیا گیا۔ ان کے خلاف اب تک 18 فوجداری مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہیکہ امانت اللہ قانون کی خلاف ورزی کے عادی ہیں۔ ان کے خلاف زمینوں پر قبضے اور مارپیٹ کے مقدمات بھی درج ہیں۔ تاہم ساکیت کی عدالت نے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ضمانت دیدی۔ دلچسپ بات ہیکہ چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کی پارٹی اس معاملہ میں خاموش ہے۔