امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ڈگری اردو و انگلش میڈیم میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری بی اے ، بی کام ، بی ایس سی اردو ، انگلش اور تلگو میڈیم میں داخلے کے لیے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 19 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ اس کے فارمس کے ادخال اور رہنمائی کے لیے آدھار کارڈ زیراکس ، عمر کا صداقت نامہ کے ساتھ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے شام رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔