امبیڈکر کو خراج پیش کرنے پر ہنمنت راؤ کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) دستورِ ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنا کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ کو مہنگا پڑا۔ انہوں نے آج صبح ٹینک بنڈ پہنچ کر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا، تاہم سیف آباد پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ہنمنت راؤ پنجہ گٹہ چوراہے پر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی تنصیب کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ گزشتہ سال امبیڈکر جینتی کے موقع پر پولیس نے مجسمہ کی تنصیب کی اجازت نہیں دی۔ مجسمہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کے نتیجہ میں وہ خاموش ہیں۔